ایران، امریکا جوہری مذاکرات جمعہ کو ترکیہ میں طے

ایران اور امریکا کے جوہری مذاکرات جمعہ کو ترکیہ میں ہوں گے، سعودی عرب، مصر، امارات اور قطر کے نمائندے بھی شریک ہوں گے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران، امریکا جوہری مذاکرات جمعہ کو ترکیہ میں طے

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران اور امریکا کے درمیان جوہری مذاکرات جمعہ کو ترکیہ میں دوبارہ شروع ہوں گے۔ اس اجلاس میں سعودی عرب، مصر، متحدہ عرب امارات اور قطر کے نمائندے بھی شریک ہوں گے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کو دی گئی ڈیڈ لائن اور فوجی حملوں کی دھمکیوں کے بعد ایرانی صدر مسعود پزیشکیان نے جوہری معاہدے کے لئے مذاکرات شروع کرنے کا حکم دیا تھا۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے بتایا کہ مذاکرات کے لئے طریقہ کار اور فریم ورک تیار کیا جا رہا ہے، اور امید ہے کہ ڈپلومیسی کے اگلے مراحل جلد مکمل ہوں گے۔

یہ مذاکرات امریکی صدر ٹرمپ کی مشرق وسطیٰ میں فوجی کارروائی روکنے کی امید کے تحت ہو رہے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں