برطانوی وزیرداخلہ نے برطانیہ اور پاکستان کے تعلقات کو مضبوط قرار دیا اور امیگریشن سسٹم کی اصلاحات پر زور دیا۔
لندن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) برطانوی وزیرداخلہ شبانہ محمود نے برطانیہ اور پاکستان کے تعلقات کو مضبوط اور مثبت قرار دیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ دونوں ممالک کی حکومتیں مسلسل رابطے میں رہتی ہیں۔ شبانہ محمود نے برطانوی امیگریشن سسٹم میں موجود خامیوں کو دور کرنے کو اولین ترجیح قرار دیا ہے اور کہا کہ قانونی و غیر قانونی امیگرینٹس دونوں امیگریشن سسٹم کا استحصال کرتے رہے ہیں۔
برطانوی وزیرداخلہ نے بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز پر قابو پانے کے لئے پولیس اصلاحات کو لازمی قرار دیا۔ شبانہ محمود نے اپنی شناخت برٹش، انگلش، برمنگھم کی رہائشی مسلمان کے طور پر کی جس کے والدین کا تعلق آزاد کشمیر سے ہے اور انہیں اس پر فخر ہے۔
انہوں نے بتایا کہ وہ پاکستانی کھانوں کی شوقین ہیں اور خود بھی اچھے کھانے بناتی ہیں۔ ان کی خصوصی ڈش پالک گوشت اور قیمہ ہے۔













