سعودی عرب میں اقامہ اور سرحدی قوانین کی خلاف ورزی پر ہزاروں گرفتار

سعودی عرب میں ایک ہفتے کے دوران اقامہ، لیبر اور سرحدی قوانین کی خلاف ورزی پر 19,975 افراد گرفتار جبکہ 14,867 کو ملک بدر کر دیا گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سعودی عرب میں اقامہ و سرحدی قوانین کی خلاف ورزی پر ہزاروں گرفتار

ریاض: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سعودی عرب میں غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔ ایک ہفتے کے دوران اقامہ، لیبر اور سرحدی قوانین کی 19,975 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں جبکہ 14,867 غیر قانونی تارکین وطن کو ان کے ملک واپس بھیج دیا گیا۔

22 سے 28 جنوری 2026 کے درمیان 12,906 اقامہ قانون، 3,918 بارڈر سکیورٹی اور 3,151 قانون محنت کی خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں۔

سعودی عرب میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش پر 1,419 افراد کو گرفتار کیا گیا، جن میں 60 فیصد ایتھوپین، 39 فیصد یمنی اور 1 فیصد دیگر ممالک سے تعلق رکھتے ہیں۔

اس کے علاوہ 48 افراد کو سعودی عرب سے ہمسایہ ممالک میں داخل ہونے کی کوشش پر گرفتار کیا گیا، جبکہ سفر، رہائش، روزگار اور پناہ دینے کی کوششوں میں ملوث 11 افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں