بسنت کے پیش نظر لاہور کے سرکاری اسپتالوں میں ہائی الرٹ کی ہدایات

پنجاب محکمہ صحت نے بسنت کے دوران حادثات کے پیش نظر لاہور کے اسپتالوں کو 6 سے 8 فروری تک ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بسنت کے پیش نظر لاہور کے اسپتال ہائی الرٹ پر

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) محکمہ صحت پنجاب نے بسنت کے دوران ممکنہ حادثات کے پیش نظر لاہور کے 13 سرکاری اسپتالوں کو 6 سے 8 فروری تک ہائی الرٹ رکھنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ اسپتال انتظامیہ کو میڈیکل اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی مکمل موجودگی یقینی بنانے کا کہا گیا ہے۔

مراسلے میں اسپتالوں کو ادویات، ڈرپس، ویکسین اور سرجیکل سامان کی مکمل دستیابی یقینی بنانے کی تاکید کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ اسپتالوں میں حادثاتی مریضوں کے لیے بیڈز مختص کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔

محکمہ صحت نے بلڈ بیگز کی دستیابی اور خون عطیہ کرنے والے افراد کی فہرستیں تیار رکھنے کا حکم دیا ہے تاکہ ضرورت پڑنے پر فوری مدد فراہم کی جا سکے۔

اسپتالوں کو ایکسرے، الٹراساونڈ، سی ٹی اسکین اور ایم آر آئی مشینوں کو فعال رکھنے کے علاوہ موبائل اور ٹیلی فون کنکشن کو بھی فنکنشل رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مزید برآں، اسپتالوں کو اپنی تیاریوں کا جامع پلان مرتب کرکے محکمہ صحت کو جمع کروانے کا بھی کہا گیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں