پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میچ کھیلنے سے انکار کیا، فیصلہ حکومت پر منحصر ہوگا۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 15 فروری کو شیڈول میچ کھیلنے سے انکار کر دیا ہے۔ پی سی بی کے ترجمان عامر میر نے کہا ہے کہ اگر پاکستان اگلے مرحلے میں پہنچا اور بھارت کے ساتھ میچ پڑا تو بائیکاٹ کا فیصلہ حکومت کرے گی۔
پاکستان کے اس اقدام کے باعث بھارت کو میچ کے دو پوائنٹس مل جائیں گے جبکہ پاکستان کو سپر ایٹ مرحلے میں جگہ بنانے کے لیے باقی میچز میں اچھے رن ریٹ کے ساتھ جیتنا ہوگا۔
آئی سی سی کی پلیئنگ کنڈیشنز کے مطابق کسی میچ کے بائیکاٹ کی صورت میں دستبردار ہونے والی ٹیم کا نیٹ رن ریٹ متاثر ہوگا جبکہ دوسری ٹیم کے رن ریٹ پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔















