بھارت نے دفاعی بجٹ میں 15 فیصد اضافہ کرکے 85 ارب ڈالر سے زائد مختص کیے ہیں۔ دیگر ممالک کو امداد میں بھی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
نئی دہلی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بھارت نے اپنے دفاعی بجٹ میں 15 فیصد اضافہ کرتے ہوئے 2026 کے لیے 85 ارب ڈالر سے زائد رقم مختص کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان اخراجات میں فوجیوں کی تنخواہیں، پنشنز اور دفاعی ساز و سامان کی خریداری شامل ہیں۔
بھارتی افواج کی جدت کے لیے 2.19 لاکھ کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ دوسری جانب بجٹ 2026 میں بنگلادیش کے لیے مالی امداد کو نصف کر دیا گیا ہے، جبکہ افغانستان کے لیے امداد 50 کروڑ روپے بڑھا کر 1.5 ارب روپے کر دی گئی ہے۔
بھارت نے بھوٹان، سری لنکا، نیپال، ماریشیس اور لاطینی امریکی ممالک کے لیے امداد میں اضافہ کیا ہے، جبکہ میانمار اور مالدیپ کے لیے امداد میں کمی کی گئی ہے۔












