پنجاب میں 6 اور 7 فروری کو بسنت کی چھٹی کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 6 اور 7 فروری کو بسنت کی چھٹی کا اعلان کیا ہے، جس سے طویل ویک اینڈ کی سہولت ملے گی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پنجاب میں 6 اور 7 فروری کو بسنت کی چھٹی کا اعلان

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 6 اور 7 فروری کو صوبے بھر میں بسنت کی تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کہا کہ پنجاب 5 فروری کو کشمیر ڈے کے ساتھ طویل ویک اینڈ کا لطف اٹھائے گا۔

پنجاب میں بسنت کے موقع پر لاہور کو خوبصورتی سے سجا دیا گیا ہے اور پتنگوں کی فروخت شروع ہو چکی ہے۔ پتنگ سازی یا فروخت کے لیے آن لائن رجسٹریشن کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

وفاقی حکومت نے رواں سال کی عام تعطیلات کا کیلنڈر جاری کیا ہے جس میں 11 تعطیلات اور 23 آپشنل چھٹیاں شامل ہیں۔ ان میں 5 فروری کو کشمیر ڈے، 23 مارچ کو پاکستان ڈے اور 14 اگست کو یوم آزادی شامل ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں