وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے وزیراعظم سے ملاقات میں صوبے کے مسائل پیش کرنے کا اعلان کیا۔
پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے اعلان کیا ہے کہ انہیں وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ملاقات کی دعوت ملی ہے جس میں وہ صوبے کے مسائل کا مقدمہ پیش کریں گے۔
خیبرامن جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کی۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ ماضی میں وفاق نے آئی ڈی پیز کے اربوں روپے ہڑپ کیے، جب میں نے 4 ارب روپے مختص کیے تو وفاق نے مجھ پر کرپشن کے الزامات لگائے۔ اب متاثرین کے لیے 100 ارب روپے دینے کا عزم کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمام قبائلی اضلاع کا دورہ کرکے اسلام آباد میں دھرنے کے بارے میں رائے لوں گا۔
سہیل آفریدی نے یہ بھی کہا کہ ان کے خلاف گورنر راج لگانے کی سازشیں ہو رہی ہیں اور انہیں عدالتوں سے نااہل کرانے یا راستے سے ہٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔















