دوحہ میں ایشین اسنوکر چیمپئن شپ میں محمد آصف کی دوسری جیت

محمد آصف نے ایشین اسنوکر چیمپئن شپ میں دوسری فتح حاصل کر لی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
دوحہ میں ایشین اسنوکر چیمپئن شپ میں محمد آصف کی دوسری جیت

دوحہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایشین اسنوکر چیمپئن شپ کے دوسرے روز سابق عالمی چیمپئن محمد آصف نے قطر کے شہر دوحہ میں اپنی شاندار کارکردگی جاری رکھتے ہوئے بحرین کے ہشام الساقر کو 0-4 فریمز سے شکست دے کر لگاتار دوسری فتح حاصل کر لی۔

قومی چیمپئن محمد آصف کی یہ کامیابی ان کے پچھلے میچ کی جیت کے بعد آئی ہے، جس نے انہیں ایونٹ میں مزید مضبوط کیا ہے۔

پاکستان کی نمائندگی کرنے والے دوسرے کیوئسٹ رانا عرفان محمود نے بھی اچھی کارکردگی دکھائی۔ انہوں نے چائنیز تائپے کے لن شو ہنگ کو 1-4 فریمز سے ہرایا۔

دیگر متعلقہ خبریں