انڈر 19 ورلڈ کپ: پاکستان باہر، بھارت سیمی فائنل میں

پاکستان انڈر 19 ورلڈ کپ سے باہر ہو گیا جبکہ بھارت نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
انڈر 19 ورلڈ کپ: پاکستان باہر، بھارت سیمی فائنل میں

بولاوائیو: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بھارت نے انڈر 19 ورلڈ کپ سپر سکسز مرحلے میں پاکستان کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ میچ میں پاکستان کے کپتان فرحان یوسف نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، جس نے مقررہ اوورز میں 252 رنز بنائے۔ جواب میں پاکستانی ٹیم 194 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

پاکستان کی جانب سے عثمان خان نے 66، حمزہ ظہور نے 42 اور کپتان فرحان یوسف نے 38 رنز بنائے، جبکہ بھارت کے ایوش مہاترے اور کھیلان پٹیل نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے 253 رنز کا ہدف 33.3 اوورز میں حاصل کرنا تھا۔ آسٹریلیا، انگلینڈ اور افغانستان کی ٹیمیں پہلے ہی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکی ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں