سرکاری خریداری و نیلامی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا اختیار محکموں کو دے دیا گیا

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری نے محکموں کو بے ضابطگیوں کی خود تحقیقات کا اختیار دیا ہے تاکہ احتساب کا عمل تیز ہو سکے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے محکموں کو خود تحقیقات کا اختیار دیا

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری نے احتساب کے عمل کو تیز کرنے کے لیے سرکاری خریداری میں بے ضابطگیوں اور نیلامی میں ہیرپھیر کی تحقیقات کے لیے محکموں کو خود اختیار دے دیا ہے۔

سرکاری محکمے اب قانونی طریقہ کار سے انحراف کرنے والے افسران کے خلاف خود تحقیقات کرنے کے مجاز ہوں گے۔ محکمے دو ہفتوں کے اندر اندر مالی بے ضابطگیوں کی تحقیقاتی رپورٹ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری میں پیش کریں گے۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری کے چیئرمین احمد اقبال نے سرکاری افسران کے بغیر تیاری کے کمیٹی میں پیش ہونے پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بے ترتیب آڈٹ پیرے پیش کرنے سے احتساب کا عمل متاثر ہوتا ہے اور ایسے طرز عمل پر افسوس ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں