پاکستان دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ طلال چوہدری

طلال چوہدری نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں پوری قوت سے جاری ہیں اور ریاستِ پاکستان زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
طلال چوہدری کا دعویٰ: دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی

فیصل آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیرِ مملکت برائے امورِ داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں پوری قوت سے جاری ہیں اور ریاستِ پاکستان زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے حملے ناکام بنائے ہیں۔ طلال چوہدری نے مزید بتایا کہ کارروائیوں کے دوران متعدد دہشت گرد ہلاک اور گرفتار کیے گئے جبکہ فرار ہونے والوں کا تعاقب جاری ہے۔

وزیرِ مملکت نے کہا کہ دہشت گردوں نے خواتین اور بچوں کو انسانی ڈھال بنایا، جس کے باعث سیکیورٹی فورسز نے احتیاط سے کارروائیاں کیں۔ سوشل میڈیا اور بھارتی میڈیا پر بلوچستان کے حوالے سے گمراہ کن پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، جو پاکستان میں دہشت گردی کے پیچھے بیرونی سرپرستی کا ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں حالات معمول کے مطابق ہیں اور حکومت مکمل طور پر چوکس ہے۔ یہ جنگ ترقی اور دہشت گردی کے درمیان ہے اور دہشت گرد عناصر بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔

طلال چوہدری نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان قومی اتفاقِ رائے ہے، اس پر عملدرآمد جاری رہے گا اور بلوچستان میں امن بحال ہو رہا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں