دنگل ورلڈ کپ پاکستان سیزن کا آغاز 23 مارچ کو ہوگا

دنگل ورلڈ کپ کا پاکستان سیزن 23 مارچ کو شروع ہوگا، بعد میں دبئی میں بھی ایونٹ منعقد ہوگا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
دنگل ورلڈ کپ پاکستان سیزن کا آغاز 23 مارچ کو ہوگا

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) دنگل ورلڈ کپ کے پاکستان سیزن کا آغاز 23 مارچ 2026 کو ہوگا، جس کے بعد اگلا بین الاقوامی سیزن دبئی میں منعقد کیا جائے گا۔ یو اے ای میں مقیم کاروباری شخصیت ملک منیر اعوان نے اس کا اعلان کیا ہے۔

آج اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس کے دوران آرگنائزر ٹیم نے ایونٹ کی تیاریوں اور شریک ممالک کی تفصیلات جاری کیں۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ یہ ایونٹ عالمی ہم آہنگی اور ثقافتی روابط کو فروغ دے گا، جس میں دنیا بھر کے پہلوان شریک ہوں گے۔

دنگل ورلڈ کپ کے سی ای او عمران شاہ اور ملک منیر اعوان اس ایونٹ کی سرپرستی کر رہے ہیں۔ رمضان المبارک کے دوران دبئی میں عالمی ٹیموں کے نمائندوں کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا انعقاد بھی ہوگا۔

کھیلوں کے ماہرین کے مطابق یہ ایونٹ خطے میں دوستی اور بین الاقوامی رابطوں کو مضبوط بنائے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں