ملک بھر میں 5 فروری 2026 کو یومِ کشمیر کے موقع پر عام تعطیل ہوگی جس کا مقصد کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ملک بھر میں 5 فروری 2026 کو یومِ کشمیر کے موقع پر عام تعطیل ہوگی۔ یہ دن کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے منایا جاتا ہے۔
ہر سال یومِ کشمیر پر خصوصی تقاریب، سیمینارز، ریلیاں اور دعائیہ اجتماعات منعقد کیے جاتے ہیں تاکہ کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت کی جا سکے۔
یہ تعطیل تمام وفاقی و صوبائی سرکاری اداروں، تعلیمی اداروں اور نجی دفاتر میں بھی ہوگی۔ حکومت نے سال 2026 کی سرکاری تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔
کابینہ ڈویژن نے سال بھر کی سرکاری تعطیلات کا باقاعدہ نوٹیفیکشن پہلے ہی جاری کر دیا ہے۔















