بلوچستان میں دو روزہ آپریشن میں 133 دہشت گرد ہلاک، جن میں تین خودکش حملہ آور شامل ہیں، 18 شہری شہید ہوئے۔
کوئٹہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے دو روزہ آپریشن میں 133 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، جن میں تین خودکش حملہ آور بھی شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے متعدد شہروں میں حملے کیے، جن میں 18 شہری شہید ہوئے۔ فورسز کی جوابی کارروائی میں 15 اہلکار شہید ہوئے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشت گردوں کو بیرون ملک سے ہدایات مل رہی تھیں اور ان کے سرغنوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کو منہ توڑ جواب دیا، اور شہدا کے خاندانوں سے وعدہ کیا کہ خون کے ہر قطرے کا حساب لیا جائے گا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ دہشت گردوں نے منصوبہ بندی کے تحت حملے کیے لیکن کوئی بھی دہشت گرد بچ کر نہیں جا سکا۔














