لاہور میں بسنت کے لیے پولیس کے سخت احکامات جاری

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کا بسنت کے دوران سخت اقدامات کا اعلان، غیر قانونی پتنگ بازی اور ساؤنڈ سسٹم کی خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
لاہور میں بسنت کے لیے پولیس کے سخت احکامات جاری

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ بسنت کے دوران مختص چھتوں پر گنجائش سے زائد افراد کی اجازت نہیں ہوگی اور ساؤنڈ سسٹم کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی۔ لاہور پولیس کے اجلاس میں بسنت کے پُرامن انعقاد کے امور کا جائزہ لیا گیا، جس میں سی سی پی او نے چھتوں کے مالکان سے ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے شیورٹی بانڈز لینے کا حکم دیا۔

کائٹ فلائنگ ایکٹ 2025 پر مکمل عملدرآمد سے پُرامن بسنت کا انعقاد یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی، یکم فروری سے موٹر بائیک سیفٹی راڈ کے بغیر سڑک پر نہیں آنی چاہیے۔ ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش پر زیرو ٹالرنس کی پالیسی ہوگی، خلاف ورزی پر بلا تفریق کارروائی ہوگی، اور پنجاب ساؤنڈ سسٹم ایکٹ 2015 کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔

غیر قانونی پتنگ بازی اور دھاتی ڈور کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت نے لاہور میں 6 سے 8 فروری تک بسنت منانے کا اعلان کیا ہے اور پتنگوں کی خرید و فروخت شروع ہو گئی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں