کینسر کی 10 بڑی وجوہات کیا ہیں؟

کینسر کے خطرے میں اضافہ کرنے والے عوامل میں عمر، غذائی عادات، جسمانی وزن اور تمباکو نوشی شامل ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کینسر کے خطرے کی 10 عام وجوہات جو آپ کو جاننی چاہئیں

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کینسر کے مرض سے بچاؤ کے لیے جلد تشخیص اہم ہے، تاہم اس بیماری کا علاج اکثر تکلیف دہ ہوتا ہے۔ طبی ماہرین نے کینسر کے خطرے میں اضافہ کرنے والے چند عوامل کی نشاندہی کی ہے، جن میں عمر، غذائی عادات، جسمانی وزن، ہارمونز، مدافعتی نظام کی کمزوری، وائرس اور بیکٹیریا کے اثرات شامل ہیں۔

عمر میں اضافہ کینسر کے خطرے کو بڑھانے والا سب سے بڑا عنصر سمجھا جاتا ہے، کیونکہ 50 فیصد مریضوں کی عمر 66 سال ہوتی ہے۔ الٹرا پراسیس غذاؤں کا زیادہ استعمال اور جسمانی وزن میں اضافہ بھی خطرے میں اضافہ کر سکتا ہے۔

سرخ گوشت، الکحل اور تمباکو نوشی سے منہ، حلق، جگر اور دیگر اقسام کے کینسر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ سورج کی روشنی میں بہت زیادہ وقت گزارنا جِلد کے کینسر کا باعث بن سکتا ہے، جبکہ مدافعتی نظام کی کمزوری بھی مختلف اقسام کے کینسر کے خطرے کو بڑھاتی ہے۔

موسم سرما کی غذائیں، خوراک کے اوقات اور تمباکو نوشی سے پرہیز، کینسر کے خطرے کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں