افغان کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے بھارت روانہ

افغان کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے بھارت پہنچ گئی، پہلا میچ 8 فروری کو نیوزی لینڈ کے خلاف ہو گا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
افغان کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے بھارت روانہ

نئی دہلی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے افغانستان کی کرکٹ ٹیم بھارت پہنچ گئی ہے۔ افغان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل دو وارم اپ میچز بھی کھیلے گی۔ ان کا پہلا میچ 8 فروری کو چنئی میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہو گا۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آغاز 7 فروری کو بھارت اور سری لنکا میں ہو گا، جس میں پہلے دن تین میچز کھیلے جائیں گے۔

پاکستان کا پہلا میچ نیدرلینڈز کے خلاف کولمبو میں ہو گا جبکہ ممبئی میں بھارت کا مقابلہ امریکہ سے ہوگا اور کولکتہ میں ویسٹ انڈیز اور اسکاٹ لینڈ آمنے سامنے ہوں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں