پی سی بی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ممکنہ عدم شرکت پر لاہور میں چار ٹیموں کے ٹورنامنٹ کا منصوبہ بنایا ہے۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پی سی بی نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ممکنہ عدم شرکت کے پیش نظر متبادل منصوبہ تیار کر لیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی ملاقات آج متوقع ہے جس کے بعد ورلڈ کپ میں شرکت کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
اگر پاکستان ورلڈ کپ میں شرکت نہیں کرتا تو پی سی بی نے لاہور میں چار ٹیموں کا ٹورنامنٹ منعقد کرنے کا منصوبہ بنایا ہے، جس میں پاکستان کی قومی ٹیم اور شاہینز انڈر 18 کے مختلف دستے شامل ہوں گے۔
ورلڈ کپ میں شرکت کی صورت میں قومی ٹیم کی کٹ کی رونمائی بھی کی جائے گی ورنہ یہ تقریب منعقد نہیں ہوگی۔















