شہداء کے لئے دعاگو ہیں، پاکستان کے دشمن کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔بیرسٹر گوہر

بیرسٹر گوہر نے بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کی تعریف کی اور شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بیرسٹر گوہر: شہدا کے لیے دعا، دشمن ناکام رہیں گے

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دشمن کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

بیرسٹر گوہر نے شہید ہونے والے جوانوں کے جنت میں بلند درجات کے لیے دعا کی اور کہا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر ہماری سکیورٹی فورسز کی بہادری قابل تعریف ہے۔

بلوچستان آپریشن کے دوران 133 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 15 جوان شہید ہوئے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے اس کامیابی کو ملک کی سلامتی کے لیے اہم قرار دیا۔

دیگر متعلقہ خبریں