سعودی عرب کی بلوچستان حملوں کی شدید مذمت

سعودی وزارت خارجہ نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشتگردانہ حملوں کی مذمت کی، جن میں 18 شہری اور 15 سیکورٹی اہلکار شہید ہوئے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سعودی عرب کی بلوچستان حملوں کی شدید مذمت

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سعودی وزارت خارجہ نے بلوچستان میں دہشتگردانہ حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ ان حملوں میں کوئٹہ، گوادر، خاران، کلات، پانجگُر اور مستونگ میں سیکورٹی فورسز اور شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔

ان حملوں کے نتیجے میں کم از کم 18 شہری اور 15 سیکورٹی اہلکار شہید ہوئے جبکہ جوابی کارروائی میں درجنوں دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

سعودی عرب نے دہشت گردی اور انتہاپسندی کو مسترد کرتے ہوئے پاکستانی سیکورٹی فورسز کی حکمت عملی کی تعریف کی۔ سعودی حکومت نے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت اور زخمیوں کی صحت یابی کی دعا کی۔

دیگر ممالک جیسے قطر، برطانیہ اور ترکی نے بھی ان حملوں کی مذمت کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں