پاکستان نے ورچوئل انویسٹر روڈشو کا انعقاد کیا جس میں 225 عالمی سرمایہ کار شریک ہوئے، ان کے اثاثے 3 ٹریلین ڈالر سے زائد مالیت کے ہیں۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان نے ورچوئل انویسٹر روڈشو کا انعقاد کیا، جس میں 225 عالمی سرمایہ کاروں نے شرکت کی۔ ان سرمایہ کاروں کے اثاثے 3 ٹریلین ڈالر سے زائد مالیت کے ہیں۔
مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد نے بتایا کہ روڈشو میں شرکت کرنے والوں میں دنیا کے بڑے سرمایہ کار اور ادارے شامل تھے، جو شمالی امریکہ، یورپ، مشرق وسطیٰ اور دیگر خطوں سے آئے تھے۔
ایونٹ میں پاکستان کی میکرو اکنامکس، معیشت میں استحکام، اصلاحات اور سرمایہ کاری کے مواقع پیش کیے گئے۔ اس شمولیت سے عالمی سرمایہ کاروں نے پاکستان کی معیشت پر اعتماد کا اظہار کیا۔














