امریکی صدر ٹرمپ نے ایران سے مذاکرات کے امکان کا اظہار کیا جبکہ مشرق وسطیٰ کے اتحادیوں کو لاعلم رکھا۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا ایران سے متعلق اپنے سیاسی عزائم مشرق وسطیٰ کے اتحادی ممالک کو نہیں بتاتا۔ انہوں نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ امریکا ایران کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنا چاہتا ہے اور کسی نتیجے پر پہنچنے کی کوشش میں ہے۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ اگر ایران مذاکرات کرتا ہے تو آگے کی صورتحال دیکھی جائے گی اور اگر بات نہ بنی تو حالات کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔ انہوں نے فوجی طاقت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکی بحری بیڑہ ایران کی جانب بڑھ رہا ہے اور امریکا تمام ممکنہ آپشنز پر غور کر رہا ہے۔
امریکی صدر نے واضح کیا کہ ایران سے متعلق امریکی پالیسی اور فیصلے مشرق وسطیٰ کے اتحادیوں کے ساتھ شیئر نہیں کیے جاتے۔ یاد رہے کہ ایک روز قبل ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایرانی حکام کسی معاہدے کو نتیجہ خیز بنانا چاہتے ہیں، تاہم ڈیڈ لائن کے بارے میں صرف وہی جانتے ہیں۔













