سائبیرین حسکی کتے کا گھی کے بغیر کھانا کھانے سے انکار

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ایک سائبیرین حسکی کتا گھی کے بغیر کھانا نہیں کھاتا، لاکھوں بار دیکھی جا چکی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سائبیرین حسکی کتے کا گھی کے بغیر کھانا کھانے سے انکار

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سوشل میڈیا پر ایک سائبیرین حسکی نسل کے کتے کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ وہ گھی کے بغیر کھانا نہیں کھاتا۔ یہ ویڈیو انسٹاگرام اکاؤنٹ @skylerthehuskyy سے شیئر کی گئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حسکی کتا اپنے کھانے کے سامنے بیٹھا ہے، لیکن وہ اس وقت تک کھانا شروع نہیں کرتا جب تک اس میں ایک چمچ گھی نہ ڈالا جائے۔ جونہی گھی شامل کیا جاتا ہے، حسکی کتا خاموشی سے کھانا شروع کر دیتا ہے۔

یہ ویڈیو لاکھوں بار دیکھی جا چکی ہے اور سوشل میڈیا پر ہنسی، مزاح اور دلچسپ تبصروں کا باعث بنی ہوئی ہے۔ کچھ صارفین نے حسکی کے ذوق کی تعریف کی جبکہ دیگر نے کتے کو گھی دینے کے حوالے سے بحث کی۔

دیگر متعلقہ خبریں