انوپم کھیر نے سہیل احمد کے ڈائیلاگ پر ویڈیو وائرل کر دی

انوپم کھیر نے سہیل احمد کے مزاحیہ ڈائیلاگ پر ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی، فن کی سرحدیں مٹا دیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
انوپم کھیر نے سہیل احمد کے ڈائیلاگ پر ویڈیو وائرل کر دی

ممبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بھارتی لیجنڈری اداکار انوپم کھیر نے پاکستان کے معروف اداکار سہیل احمد کے ڈائیلاگ پر مزاحیہ ویڈیو بنائی جس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔

سہیل احمد پاکستان کے مشہور کامیڈین ہیں جو سیاسی ٹاک شوز میں عزیزی کے کردار کے ذریعے اپنے برمحل جملوں اور مزاحیہ اداکاری سے مشہور ہیں۔

انوپم کھیر نے سہیل احمد کے مشہور ڈائیلاگ کو اپنے انداز میں پیش کیا اور اس پر ڈبس میش ویڈیو بنا کر شیئر کی، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

یہ ویڈیو دیکھ کر یہ واضح ہوا کہ فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی اور دونوں ممالک کے فنکار عوام میں یکساں مقبول ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں