حکومت سے اتحاد وقت کی ضرورت تھی: پرویز اشرف

راجا پرویز اشرف نے حکومت سے اتحاد کو وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ریاست کو مدنظر رکھا گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
حکومت سے اتحاد وقت کی ضرورت تھی: پرویز اشرف

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پیپلزپارٹی کے رہنما راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ حکومت سے اتحاد کرنا وقت کی ضرورت تھی، ہم نے سیاست نہیں بلکہ ریاست کو مدنظر رکھا۔

لاہور میں نیوز کانفرنس کے دوران راجا پرویز اشرف نے کہا کہ پیپلزپارٹی اتحاد کا حصہ ہے اور چھوٹی موٹی شکایات ہوتی رہتی ہیں، تاہم اتحاد بنانا ناگزیر تھا۔ انہوں نے کراچی گل پلازہ اور دیگر واقعات کو ناقابل قبول قرار دیا اور مطالبہ کیا کہ مین ہول میں گرنے والی ماں بیٹی کے واقعے پر فوری کارروائی کی جائے۔

راجا پرویز اشرف نے مزید کہا کہ جن لوگوں کی غفلت ثابت ہو ان کو سزا ملنی چاہئے۔ بسنت کو خوبصورت تہوار قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگوں کی خوشیوں کے ساتھ ان کی حفاظت بھی ضروری ہے، حکومت نے بسنت کیلئے حفاظتی احکامات جاری کئے ہیں جو اچھی بات ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں