نیب آرڈیننس میں جلد ترامیم اور 50 کروڑ کی حد ختم کرنے کا امکان

نیب آرڈیننس میں جلد ترامیم متوقع ہیں جن میں 50 کروڑ کی حد ختم اور چیئرمین کی مدت میں توسیع شامل ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
نیب آرڈیننس میں جلد ترامیم اور 50 کروڑ کی حد ختم کرنے کا امکان

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) نیب آرڈیننس میں جلد ترامیم متوقع ہیں، جس میں نیب کارروائی کے لیے 50 کروڑ روپے کی حد ختم کرنے کی تجویز شامل ہے۔ چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع بھی ممکنہ ترامیم کا حصہ ہے۔

مجوزہ ترامیم کے تحت نیب کو 30 کروڑ روپے تک کے غبن پر کارروائی کا اختیار دیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ، نیب کیسز میں حتمی اپیل آئینی عدالت کو دینے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کا دائرہ محدود کرنے اور اپیل کو کسی پروسیجر کی بے ضابطگی سے مشروط کرنے کی تجویز بھی شامل ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں