جیکی چن کا مرنے کے بعد ریلیز ہونے والا خصوصی گانا

جیکی چن نے کہا کہ ان کا خصوصی گانا ان کے انتقال کے بعد ریلیز ہوگا، جو ان کے آخری جذبات کی عکاسی کرے گا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
جیکی چن کا مرنے کے بعد ریلیز ہونے والا خصوصی گانا

بیجنگ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) عالمی شہرت یافتہ ہالی ووڈ اداکار اور مارشل آرٹس لیجنڈ جیکی چن نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ایک خصوصی گانا ریکارڈ کر لیا ہے جو ان کے انتقال کے بعد ریلیز کیا جائے گا۔ یہ اعلان انہوں نے اپنی نئی فلم “ان ایکسپیکٹڈ فیملی” کے پریمیئر میں کیا۔

جیکی چن نے کہا کہ حالیہ برسوں میں قریبی دوستوں کی وفات نے انہیں زندگی پر غور و فکر پر مجبور کیا، جس کے بعد انہوں نے اپنے جذبات اور خیالات کو موسیقی کی شکل میں محفوظ کرنے کا فیصلہ کیا۔ گانا ان کے خاندان اور انتظامیہ کی مرضی پر ان کے انتقال کے بعد ہی عوام کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

جیکی چن نے بتایا کہ ماضی میں وہ کم عمری میں خطرناک اسٹنٹس کے دوران جان سے جانے اور لیجنڈ بننے کے تصور سے متاثر تھے، لیکن اب ان کی زندگی کی سوچ بدل چکی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں