وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے اعلان کیا ہے کہ عمران خان کو جلد رہا کیا جائے گا۔
پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے اعلان کیا کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو جلد رہا کرایا جائے گا۔ انہوں نے صوابی میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کارکنان صبر سے کام لیں، یہ وقت جلد گزر جائے گا۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بیماری کو پارٹی، وکلا اور ان کے خاندان سے چھپایا گیا جبکہ ان کے ذاتی معالج تک رسائی نہیں دی جارہی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ عمران خان کا آپریشن رات کے اندھیرے میں کیا گیا اور قوم سے یہ حقیقت پانچ دن تک چھپائی گئی۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ وہ اڈیالہ جیل کے باہر دو دن تک موجود رہے مگر ملاقات کی اجازت نہیں ملی۔ انہوں نے کہا کہ بعض بااثر عناصر نے ان کے ہاتھ باندھ رکھے ہیں جس کی وجہ سے وہ اپنے قائد سے ملاقات نہیں کر سکے۔















