کوئٹہ سے تمام ٹرینیں سیکیورٹی خدشات کے باعث معطل

کوئٹہ میں سیکیورٹی خدشات کے باعث تمام ٹرینیں معطل کر دی گئی ہیں۔ متاثرہ مسافروں کو ان کے ٹکٹ کی مکمل رقم واپس کی جائے گی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کوئٹہ سے تمام ٹرینیں سیکیورٹی خدشات کے باعث معطل

کوئٹہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کوئٹہ سے اندرون ملک اور اندرون صوبہ چلنے والی تمام ٹرینیں معطل کر دی گئی ہیں۔

ریلوے ذرائع کے مطابق، کوئٹہ سے چلنے والی ٹرینیں عارضی طور پر معطل کی گئی ہیں۔ ٹرینوں کی معطلی کا فیصلہ سیکیورٹی خدشات کی بنا پر کیا گیا ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق، جعفر ایکسپریس، بولان میل سروس اور چمن پسنجر ٹرین کو معطل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد میں روک دیا گیا ہے۔

متاثرہ مسافروں کو ان کے ٹکٹ کی مکمل رقم واپس کی جائے گی۔ ٹرین سروس کی بحالی کا فیصلہ سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گردی کے واقعات پیش آئے ہیں، جن میں ہرنائی اور پنجگور میں کارروائی کے دوران متعدد دہشت گرد ہلاک کیے گئے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں