متحدہ عرب امارات کی غیر تیل تجارت پہلی بار ایک ٹریلین ڈالر سے تجاوز

متحدہ عرب امارات کی غیر تیل تجارت پہلی بار ایک ٹریلین ڈالر سے تجاوز کر گئی۔ شیخ محمد بن راشد نے 2031 کے اہداف پانچ سال پہلے ہی 95 فیصد حاصل کر لیے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
متحدہ عرب امارات کی غیر تیل تجارت پہلی بار ایک ٹریلین ڈالر سے تجاوز

دبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) متحدہ عرب امارات کی غیر تیل تجارت پہلی بار ایک ٹریلین ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔ اماراتی صدر و وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد نے سوشل میڈیا پر اعداد و شمار شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ غیر تیل تجارت میں 26 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق غیر تیل تجارت کا حجم 3.8 ٹریلین درہم تک پہنچ گیا، جبکہ اماراتی نان آئل برآمدات 813 ارب درہم ہو چکی ہیں۔ اماراتی برآمدات میں 45 فیصد نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

شیخ محمد بن راشد نے کہا کہ 2031 کے اہداف 5 سال پہلے ہی 95 فیصد حاصل کیے جا چکے ہیں، سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول اور عالمی شراکت داریاں دگنی ہو چکی ہیں۔ انہوں نے اماراتی معیشت میں مزید بہتری پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے نجی شعبے کے ساتھ شراکت مزید مستحکم کرنے کی ہدایت دی۔

دیگر متعلقہ خبریں