اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 6 روپے 37 پیسے فی کلو اضافہ کیا ہے، جس سے گھریلو سلنڈر کی قیمت 75 روپے بڑھ گئی ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمت میں 6 روپے 37 پیسے فی کلو اضافہ کر دیا ہے۔
اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق، اس اضافے کے بعد ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 75 روپے 21 پیسے کا اضافہ ہو گیا ہے۔
ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم فروری سے ہوگا، جو ملک بھر میں قیمتوں کے اضافے کا سبب بنے گا۔














