پاکستان نے لاہور میں دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں آسٹریلیا کو 90 رنز سے ہرا کر سیریز جیت لی۔ پاکستان نے 198 رنز بنائے جبکہ آسٹریلیا کی ٹیم 108 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا کو 90 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی۔ قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 198 رنز بنائے جس کے جواب میں آسٹریلیا کی ٹیم 108 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
پاکستان کی جانب سے ابرار احمد اور شاداب خان نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ عثمان طارق نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ آسٹریلیا کی طرف سے کیمرون گرین 35 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے 76 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ عثمان خان نے 53 رنز بنائے۔ آسٹریلیا کے ایڈم زیمپا، کُوپر کونولی، میتھیو کونمین، شان ایبٹ اور زیویئر بارٹلیٹ نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔















