معروف گلوکار عفان خان نے شادی کرلی، تقریب لاہور میں منعقد ہوئی۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) معروف گلوکار عفان خان نے شادی کرلی ہے، ان کی شادی کی تقریب لاہور میں منعقد ہوئی۔
عفان خان نے انسٹاگرام پر نکاح کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی شادی کا اعلان کیا۔ تقریب سادگی سے منعقد ہوئی جس میں قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی۔
مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے عفان خان کو شادی کی مبارکباد دی جارہی ہے جبکہ سوشل میڈیا پر ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی جاری ہے۔
عفان خان کی مقبولیت ان کی آواز اور رومانوی انداز کی وجہ سے نوجوان نسل میں بے حد ہے، اور ان کی شادی پر بھی شائقین خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔















