راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی میگا مالیاتی اسکینڈل، ڈی جی معزول

راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کنزہ مرتضی کو میگا مالیاتی اسکینڈل کے باعث عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی میگا مالیاتی اسکینڈل، ڈی جی معزول

راولپنڈی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) میگا مالیاتی اسکینڈل کی وجہ سے راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے) کے ڈائریکٹر جنرل کنزہ مرتضی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے کنزہ مرتضی کو ڈائریکٹر جنرل بارانی ایریا ڈویلپمنٹ ایجنسی آباد تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

کنزہ مرتضی کے دور میں آر ڈی اے میں دو ارب سے زائد کا مالیاتی اسکینڈل سامنے آیا تھا۔ نیب نے کنزہ مرتضی اور دیگر 48 افراد کی جائیدادوں کی تفصیلات طلب کر رکھی ہیں، جن میں لاہور، کراچی، ملیر، گوادر، راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور سی ڈی اے شامل ہیں۔

چیف سیکرٹری کی جانب سے قائم کردہ فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کمیٹی کی رپورٹ تاحال سامنے نہیں آئی۔ نیب نے اسکینڈل میں اہم پیش رفت کی ہے، دو افراد جیل جا چکے ہیں اور ایک پلی بارگین کر چکا ہے۔

آر ڈی اے کے کنٹرولڈ ایریا میں اس وقت 143 غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیمیں چل رہی ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں