چین، روس اور ایران کی مشترکہ بحری مشقوں کا شمالی بحر ہند میں انعقاد

ایران، چین اور روس کی بحری افواج کی مشترکہ مشق شمالی بحرِ ہند میں ہوگی، جس کا مقصد سمندری تعاون اور آپریشنل ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران، چین اور روس کی مشترکہ بحری مشق شمالی بحرِ ہند میں

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران، چین اور روس کی بحری افواج کی مشترکہ بحری مشق شمالی بحرِ ہند میں رواں ماہ منعقد ہو گی۔ اس مشق کا مقصد سمندری تعاون اور آپریشنل ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے۔

ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم نیوز کے مطابق اس مشق کو ‘میری ٹائم سیکیورٹی بیلٹ’ کا نام دیا گیا ہے اور یہ آٹھواں مرحلہ اسی ایرانی مہینے بہمن کے دوران ہوگا۔ اس میں اسلامی جمہوریہ ایران نیوی، اسلامی انقلابی گارڈز کور نیوی، چینی بحریہ اور روسی بحریہ کے یونٹس شریک ہوں گے۔

یہ مشترکہ مشقیں 2019 میں ایرانی بحریہ کی تجویز پر شروع کی گئی تھیں اور اب تک سات مراحل مکمل ہو چکے ہیں، جن میں مختلف ممالک کی بحری فورسز نے شرکت کی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں