بندر عباس میں دھماکا، عمارت تباہ، گاڑیاں و دکانیں متاثر

بندر عباس میں دھماکا سے 8 منزلہ عمارت کی دو منزلیں تباہ ہو گئیں، کئی گاڑیاں اور دکانیں بھی متاثر ہوئیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بندر عباس میں دھماکا، عمارت تباہ، گاڑیاں و دکانیں متاثر

بندر عباس: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران کے خلیجی شہر بندر عباس میں ایک رہائشی عمارت میں دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں عمارت کی دو منزلیں تباہ ہو گئیں۔ ہفتے کے دن ہونے والے اس دھماکے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔

سرکاری میڈیا کے مطابق دھماکا معلم بلیوارڈ کے علاقے میں ایک 8 منزلہ عمارت میں ہوا، جس سے کئی گاڑیاں اور قریبی دکانیں بھی متاثر ہوئیں۔ ریسکیو اور فائر فائٹنگ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ چکی ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

ایرانی میڈیا نے اس دھماکے میں پاسداران انقلاب کے کمانڈر کو ہدف بنانے کی افواہوں کی تردید کی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں