اسپین میں چینی شہری حماس کی مالی معاونت کے الزام میں گرفتار

اسپین کی پولیس نے بارسلونا کے قریب 38 سالہ چینی باشندے کو حماس کو کرپٹو کرنسی کے ذریعے مالی معاونت فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اسپین میں چینی شہری حماس کی مالی معاونت کے الزام میں گرفتار

بارسلونا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسپین کی پولیس نے بارسلونا کے قریب 38 سالہ چینی شہری کو حماس کو مالی معاونت فراہم کرنے کے شبہے میں گرفتار کیا ہے۔

گرفتار ملزم بارسلونا کے قریب ایک حجام کی دکان کا مالک ہے اور اس پر الزام ہے کہ اس نے 600,000 یورو کرپٹو کرنسی کے ذریعے حماس کو منتقل کیے، جن کے ثبوت ڈیجیٹل والٹس سے ملے ہیں جو مبینہ طور پر حماس سے وابستہ اکاؤنٹس سے منسلک ہیں۔

پولیس نے تحقیقات میں 31 مختلف کرپٹو ٹرانزیکشنز کی نشاندہی کی ہے جو حماس سے منسلک ایڈریس پر بھیجی گئیں۔

پولیس نے ملزم کی دکان اور رہائش گاہ سے کرپٹو اثاثے، نقدی، زیورات، 9,000 سِگارز، کمپیوٹرز اور موبائل فونز برآمد کیے ہیں۔ ملزم کے بینک اکاؤنٹس اور اثاثے فریز کر دیے گئے ہیں اور کیس قومی عدالت میں دائر کر دیا گیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں