ٹرمپ کا 65 ہزار اضافی عارضی ورک ویزے جاری کرنے کا اعلان

ٹرمپ نے ستمبر 30 تک 65 ہزار اضافی ایچ 2 بی عارضی ورک ویزے جاری کرنے کا اعلان کیا۔ اس سے تعمیرات، ہوٹلنگ اور دیگر شعبوں کو فائدہ ہوگا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ٹرمپ کا 65 ہزار اضافی عارضی ورک ویزے جاری کرنے کا اعلان

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ستمبر 30 تک 65 ہزار اضافی ایچ 2 بی عارضی گیسٹ ورکر ویزے جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ ویزے ان امریکی کمپنیوں کو دیے جائیں گے جنہیں مقامی لیبر کی کمی کے باعث مالی نقصان کا سامنا ہے۔ اس فیصلے کے تحت ایچ 2 بی موسمی گیسٹ ورکرویزوں کی تعداد دوگنی ہوگئی ہے، جس سے تعمیرات، ہوٹلنگ، لینڈ اسکیپنگ اور سی فوڈ پروسیسنگ جیسے شعبوں کو فائدہ ہو گا۔

موسمی کاروباروں، خصوصاً ہوٹل انڈسٹری، نے طویل عرصے سے اضافی ویزوں کا مطالبہ کیا تھا جبکہ بعض تعمیراتی کمپنیوں نے صدر ٹرمپ کی سخت امیگریشن پالیسیوں کے باعث لیبر کی کمی کی شکایت بھی کی تھی۔

واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے 2025 میں وائٹ ہاؤس واپسی کے بعد امیگریشن کے خلاف سخت اقدامات کیے، غیر قانونی تارکین وطن کو جرائم پیشہ قرار دیا۔

دیگر متعلقہ خبریں