کراچی نادرا سینٹر میں شہری کی زندہ بیوی کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری

کراچی میں شہری کی زندہ بیوی کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری ہونے پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے فوری نوٹس لے کر درستگی کا حکم دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کراچی نادرا سینٹر میں شہری کی زندہ بیوی کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نادرا سینٹر ڈیفنس کراچی کا اچانک دورہ کیا اور شہریوں کی شکایات سنیں۔

محسن نقوی نے تاخیر سے باری آنے کے مسائل کو فوری حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر ایک شہری نے اپنی زندہ بیوی کے ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے اجراء کی شکایت کی، جس پر وزیر داخلہ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے دستاویزات کو درست کرنے کا حکم دیا۔

وزیر داخلہ نے نادرا حکام کو ہدایت دی کہ شہریوں کا کام مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے اور بار بار چکر لگوانے کے بجائے ان کی مکمل رہنمائی کی جائے۔

دیگر متعلقہ خبریں