وزیر اعظم شہباز شریف نے پنجاب ایگریکلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کا افتتاح کیا، جس میں 232 سائنسدان شامل ہیں، جن میں 70 فیصد خواتین ہیں۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب ایگریکلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ہے۔ اس تقریب میں 20 ممالک کے سفارتکاروں نے شرکت کی۔
پنجاب ایگریکلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی میں 232 سائنسدان کام کر رہے ہیں، جن میں سے بیشتر گولڈ میڈلسٹ اور 70 فیصد خواتین ہیں۔ یہ ادارہ زراعت، خوراک اور ادویات کے معیار کو یقینی بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔
اس منصوبے سے اشیاء کے معیار کے تعین کے لیے غیر ملکی لیبارٹریز پر انحصار ختم ہوگا۔ 4.4 ارب روپے کی لاگت سے 42 ہائی ٹیک مشینیں لائی گئی ہیں اور مزید 565 مشینیں جلد مہیا کی جائیں گی۔















