آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی آئیکونک پرفارمنسز میں شاہد آفریدی کو 2009 کی شاندار کارکردگی پر شامل کیا ہے۔
دبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تاریخ کی آئیکونک پرفارمنسز کا اعلان کیا ہے، جس میں سابق پاکستانی آل راؤنڈر شاہد آفریدی بھی شامل ہیں۔
شاہد آفریدی کا نام 2009 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ان کی شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کی بنا پر شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے سیمی فائنل میں 51 رنز بنائے اور 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ فائنل میں سری لنکا کے خلاف 54 رنز کی اننگز کھیل کر پاکستان کو عالمی چیمپئن بنایا۔
دیگر آئیکونک پرفارمنسز میں یووراج سنگھ کے 6 گیندوں پر 6 چھکے، مائیک ہسی کی 60 رنز کی اننگز، سنیل نارائن کی 3 وکٹیں، رنگانا ہیراتھ کی 5 وکٹیں، کارلوس براتھویٹ کے 4 چھکے، مچل مارش کی 77 رنز کی اننگز، بین اسٹوکس کی 52 رنز کی اننگز اور وارت کوہلی کی 76 رنز کی اننگز شامل ہیں۔















