ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے، جس میں اسلام آباد، مری، گلیات اور سندھ کے اضلاع شامل ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔ اسلام آباد میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے جبکہ مری، گلیات اور گرد و نواح میں بھی موسم سرد رہنے کی توقع ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، چاغی، نوکنڈی اور دالبندین میں بارش جبکہ گوادر، کیچ اور گرد و نواح میں بارش و برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

چترال، دیر، کوہستان، سوات اور کالام میں چند مقامات پر بارش و برفباری کی توقع ہے جبکہ گلگت بلتستان میں بھی چند مقامات پر بارش و برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں