کرکٹ آسٹریلیا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کیا، پیٹ کمنز انجری کے باعث باہر۔
سڈنی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کرکٹ آسٹریلیا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے حتمی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ پیٹ کمنز انجری کے باعث اسکواڈ سے باہر ہو گئے ہیں اور ان کی جگہ بین ڈار شیوس کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔
آسٹریلیا کے حتمی اسکواڈ میں میتھیو شارٹ کی جگہ میتھیو رنشا کو شامل کیا گیا ہے۔ آسٹریلوی ٹیم کی قیادت مچل مارش کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں زیویر بارٹ لیٹ، کوپر کونولی، ٹم ڈیوڈ، بین ڈراس ہوئس، کیمرون گرین، ناتھن ایلس، ٹریوس ہیڈ، جوش ہیزل وڈ، جوش انگلس، میتھیو کوہن من، گلین میکسویل، میتھیو رنشا، مارکس اسٹوئنس اور ایڈم زمپا شامل ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 7 فروری 2026 سے 8 مارچ تک بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔















