سندھ میں کمپیوٹرائزڈ فٹنس کے بغیر گاڑی چلانے پر پابندی

سندھ کے وزیر شرجیل میمن نے اعلان کیا ہے کہ اب کمپیوٹرائزڈ فٹنس کے بغیر کوئی گاڑی سڑک پر نہیں چل سکتی، جبکہ ایمبولینسز کے سائرن کے استعمال کے لئے بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سندھ میں کمپیوٹرائزڈ فٹنس کے بغیر گاڑی چلانے پر پابندی

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سندھ کے وزیر شرجیل میمن نے اعلان کیا ہے کہ صوبے میں اب کوئی گاڑی کمپیوٹرائزڈ فٹنس کے بغیر سڑک پر نہیں چل سکتی۔

شرجیل میمن نے بتایا کہ سندھ میں موٹر گاڑیوں کا پورا نظام کمپیوٹرائز کر دیا گیا ہے اور بغیر کمپیوٹرائزڈ فٹنس کے سڑک پر گاڑی چلانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ صحت نے ایمبولینسز کو سائرن اور لائٹس کے استعمال کے حوالے سے واضح ہدایات دی ہیں، جو کہ مریض کو اٹھانے اور اسپتال پہنچانے کے دوران ہی استعمال ہوں گے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے نئی بسوں کی خریداری کا عمل جاری ہے، کچھ بسیں پورٹ پر موجود ہیں جبکہ حکومت سندھ نے مزید 500 بسوں کی اجازت دے دی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں