پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کٹ کی رونمائی منسوخ

پاکستان ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کٹ کی رونمائی ناگزیر وجوہات کے باعث منسوخ ہوگئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کٹ کی رونمائی منسوخ

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے کٹ کی رونمائی منسوخ کردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق کٹ کی رونمائی آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے ٹاس کے بعد ہونی تھی، تاہم ناگزیر وجوہات کی بنا پر یہ تقریب منسوخ کردی گئی۔

بتایا گیا ہے کہ پاکستان کی ورلڈکپ میں شرکت یا بائیکاٹ کا فیصلہ نہ ہونا بھی منسوخی کا ممکنہ سبب ہے۔

ادھر بھارتی کرکٹ بورڈ کے اثر و رسوخ کے تحت آئی سی سی نے بنگلادیش کا جائز مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے انہیں ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا ہے۔ بنگلادیشی صحافیوں کو اب تک ایکریڈیشن نہ دینے پر آئی سی سی کی جانب سے کوئی وضاحت جاری نہیں کی گئی۔

دیگر متعلقہ خبریں