بسنت کے لیے پتنگ و ڈور کی رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع

لاہور میں بسنت کے لیے پتنگ اور ڈور کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 8 فروری تک بڑھا دی گئی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بسنت کے لیے پتنگ و ڈور کی رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ضلعی انتظامیہ نے بسنت کے موقع پر پتنگ اور ڈور کی قیمتیں مناسب رکھنے کی خاطر مینوفیکچررز اور تاجروں کی رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کر دی ہے۔

ترجمان ضلعی انتظامیہ نے کہا ہے کہ یہ اقدام مارکیٹ میں قیمتوں کے توازن کو برقرار رکھنے کے لیے کیا گیا ہے۔ آن لائن پورٹل پر رجسٹریشن کی آخری تاریخ 31 جنوری تھی، جو اب بڑھا کر 8 فروری کر دی گئی ہے۔

پتنگ اور ڈور کی درآمد کے لیے ایس او پیز کے تحت دیگر شہروں اور صوبوں سے اجازت کے بعد یہ توسیع کی گئی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ تاجر اور مینوفیکچررز رجسٹریشن کروا سکیں۔

دیگر متعلقہ خبریں