بھارت کو عالمی عدالت کا پاکستانی دریاؤں پر منصوبوں کا ریکارڈ دینے کا حکم

عالمی ثالثی عدالت نے بھارت کو پاکستانی دریاؤں پر پن بجلی منصوبوں کا ریکارڈ دینے کا حکم دیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بھارت کو عالمی عدالت کا پاکستانی دریاؤں پر منصوبوں کا ریکارڈ دینے کا حکم

دی ہیگ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سندھ طاس معاہدے کے تحت پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری تنازع میں عالمی ثالثی عدالت نے بھارت کو پاکستانی دریاؤں پر قائم پن بجلی منصوبوں کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

عالمی عدالت نے بھارت کو 9 فروری تک بگلہیار اور کشن گنگا پن بجلی منصوبوں کے آپریشنل لاگ بکس جمع کرانے کا پابند بنایا ہے۔ عدالت نے واضح کیا ہے کہ بھارت اگر مقررہ تاریخ تک ریکارڈ فراہم نہ کر سکا تو اسے اس کی باضابطہ وضاحت دینی ہوگی۔

پاکستان کو بھی عدالت نے ہدایت دی ہے کہ وہ 2 فروری تک وضاحت کرے کہ اسے بھارت سے کون کون سی دستاویزات درکار ہیں۔ کیس کے دوسرے مرحلے کی سماعت 2 اور 3 فروری کو نیدرلینڈز کے شہر دی ہیگ میں ہوگی۔

دیگر متعلقہ خبریں