سی این این کے اینکر ڈان لیمن کو لاس اینجلس میں ٹرمپ کی امیگریشن پالیسی کے خلاف احتجاج میں شرکت پر گرفتار کیا گیا۔
لاس اینجلس: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سی این این کے معروف اینکر ڈان لیمن کو لاس اینجلس سے ٹرمپ کی امیگریشن پالیسی کے خلاف احتجاج میں شرکت پر حراست میں لے لیا گیا۔
ان کی گرفتاری 18 جنوری کو مینیسوٹا کے شہر سینٹ پال میں چرچ کے باہر منعقدہ احتجاج کی وجہ سے ہوئی۔ اینکر کے وکیل ایبے لوویل نے کہا کہ لیمن گریمی ایوارڈز کی کوریج کے سلسلے میں لاس اینجلس میں موجود تھے جب انہیں گرفتار کیا گیا۔
امریکی محکمہ انصاف نے مظاہرین پر چرچ میں عبادت میں خلل ڈالنے اور توڑ پھوڑ کی کوشش کے الزامات لگائے ہیں۔ وکیل کے مطابق ڈان لیمن نے اپنے آئینی حق کے تحت احتجاج میں شرکت کی تھی۔
یاد رہے کہ صدر ٹرمپ کی امیگریشن پالیسی کے خلاف ملک گیر احتجاج جاری ہے، جس کے دوران اب تک تین نہتے شہری مارے جا چکے ہیں۔














