عمران خان کی صحت بارے مبالغہ آرائی کی جا رہی ہے۔محمود اچکزئی

محمود اچکزئی نے کہا کہ عمران خان کی صحت کے بارے میں مبالغہ آرائی کی جا رہی ہے اور پی ٹی آئی کو ایک سیاسی جماعت کی طرح برتاؤ کرنا چاہیے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
محمود اچکزئی: عمران خان کی صحت پر مبالغہ آرائی کی جا رہی ہے

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی نے کہا ہے کہ عمران خان کی صحت کے بارے میں مبالغہ آرائی کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان اور پاکستان تحریک انصاف کی پولیٹیکل کمیٹی کے مشترکہ اجلاس کے بعد بیان دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ احتجاج کا اعلان کیا گیا اور اسی دوران بانی پی ٹی آئی کی بیماری کارکنوں کے ذہنوں میں ڈال دی گئی۔

محمود اچکزئی نے مزید کہا کہ ان کی کسی سے دشمنی نہیں لیکن اصل میں انہیں ان کے مقصد سے ہٹایا جا رہا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ آزاد الیکشن کمیشن اور عام انتخابات کا انعقاد ہونا چاہیے اور ادارے آئینی حدود میں رہ کر پاکستان کی تشکیل نو کریں۔

درایں اثنا، وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور نے کہا کہ پی ٹی آئی کو ایک سیاسی جماعت کی طرح برتاؤ کرنا چاہیے، جبکہ پمز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر عمران سکندر نے بتایا کہ عمران خان کی دائیں آنکھ کی رگوں میں دباؤ کی وجہ سے بینائی متاثر ہوئی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں